عمران خان کا صحت کارڈ  ہماری حکومت کا منصوبہ ہے، نواز شریف

05:15 PM, 5 Feb, 2019

لاہور:سروسز ہسپتال میں زیر علاج نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا صحت کارڈ  ہماری حکومت کا منصوبہ ہے جس پر موجودہ حکومت اپنا لیبل لگا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق،  سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف سے  پارٹی کے اہم رہنماﺅں نے ملاقات اور عیادت کی ، سابق وزیراعظم نے پارٹی  رہنماﺅں سے ملاقات میں  کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملکی  معیشت کا براحال ہے ،ڈاکٹر ز مجھے کہتے ہیں پریشان نہ ہوں ،یہ بات ان کو کرنی چاہئے جو مجھے پریشان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈہماری حکومت کامنصوبہ ہے جس پر موجودہ حکومت نے  اپنالیبل لگایا۔ 

مزیدخبریں