کھانے میں کیڑے نکلنے پر پی آئی اے فضائی عملے سے بازپرس

04:49 PM, 5 Feb, 2019

 کراچی: پی آئی اے کےدوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے پر پرواز کے فضائی عملہ کو طلب کر کے پوچھ گچھ کی کئی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ،  ڈپٹی جنرل منیجر فلائٹ سروسز  پی آئی اے نے ہیڈ آفس میں فضائی میزبانوں سےکھانے میں کیڑے نکلنے پر  پوچھ گچھ کی ۔عملے  سے 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی کہ کھانے میں کیڑے کی فوٹیج ٹی وی چینلز کے پاس کیسے پہنچی۔  مسافروں نے عملے  کے ہوتے ہوئے کیڑے کی فوٹیج کیسے بنائی؟ 


 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم نے عملے کو وارننگ دی کہ تمامعملہ  ذمہ دارکاتعین کرے۔

مزیدخبریں