لاہور: پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین احسان مانی نے کہا نے ان تمام قیاس آرائیوں کو دفن کردیا کہ کپتان سرفراز احمد مزید ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے، انہوں نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد کپتان ہیں اور وہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
احسان مانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفراز احمد کپتان ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی ہے بات ہے کہ ایک واقعے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہو رہا ہے۔