نواز شریف کو دم کروانے کے لیے لال حویلی آنا چاہیے، شیخ رشید

12:33 PM, 5 Feb, 2019

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو نے معافی مانگ لی ہے اب ان سے کوئی شکوہ نہیں اور نواز شریف کو دم کروانے کے لیے لال حویلی آنا چاہیے۔ شریف برادران اللہ کی پکڑ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت دیں اور وہ 20 سال سے بیمار ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ 30 مارچ تک ڈیل یا ڈھیل کا پتہ چل جائے گا اور اس بار مفت کا این آر او نہیں ہو گا کچھ دینا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس کا نام عمران خان ہے وہ این آر او نہیں کرے گا۔ چلمن کے پیچھے بہت چیزیں چل رہی ہیں اور شہباز شریف مجھ سے خوف زدہ ہیں۔

مزیدخبریں