ورجینیا کے ڈپٹی گورنر نے جنسی حملے کا الزام مسترد کر دیا

09:52 AM, 5 Feb, 2019

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا کے ڈپٹی  گورنر جسٹن فیئر فیکس نے خاتون کی جانب سے لگائے گئے جنسی حملے کا الزام مسترد کر دیا۔ڈپٹی گورنرجسٹن فیئرفیکس نے خاتون پر جنسی حملے کے الزام کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی جنسی حملہ نہیں کیا۔

جسٹن فیئرفیکس نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور خاتون کے درمیان جو کچھ ہوا ہے وہ خاتون کی مرضی سے تھا۔

خیال رہے کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ورجینیا کے ڈپٹی گورنر جسٹن فئیر فیکس کے مستعفی ہونے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں