پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کا نوٹیفیکیشن جاری

 پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کا نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور : پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کیلئے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کو اہم ذمہ داری  دےدی گئی۔


تفصیلات کے مطابق ، اعجاز چوہدری پنجاب میں تنظیم نو کے حوالے سےاپنی  سفارشات تیار کریں گے ۔ سفارشات نئے تنظیمی ڈھانچے کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں گی اور سفارشات کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا ۔


 مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے اعجاز چوہدری کو دی جانے والے ذمہ داری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔