کیلی فورنیا : دنیا کی مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے سرفس لیپ ٹاپ اور سرفس بک 2 کے دو نئے اور سستے ماڈل متعارف کرادیے۔
سرفس لیپ ٹاپ کے نئے بنیادی ماڈل میں انٹل کور ایم 3 پروسیسر کے ساتھ انٹل ایچ ڈی گرافکس 615، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ اس کی قیمت 799 ڈالر ہے۔ اس کے پچھلے ورژن میں طاقتور کورآئی 5 تھا، جس کی قیمت 999 ڈالر تھی۔
اسی طرح سرفس بک 2 کے 13.5 انچ ماڈل کی قیمت اب 1199 ڈالر ہے۔، اس میں انٹل کور آئی 5، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ اس سے پہلے اس میں 256 جی بی سٹوریج تھی، جس کی قیمت 1499 ڈالر تھی۔مائیکروسافٹ کے سرفس کمپیوٹر مہنگے ہونے کے باعث تنقید کی زد میں رہتے تھے۔ نئے ورڑن اگرچہ سستے ہیں لیکن ان کاہارڈ وئیر کم کردیا گیا ہے، ا س لیے ان میں قیمت کا تناسب بالکل پرانا ہی ہے۔
مائیکروسافٹ سرفس لیپ ٹاپ اور سرفس بک 2 کے سستے ورژن متعارف
11:25 PM, 5 Feb, 2018