صدر نے عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ

10:42 PM, 5 Feb, 2018

مالے:مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے ملک میں پندرہ دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ، پولیس کسی بھی مشتبہ شخص کو حراست میں لے سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں 15 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، پولیس کو کسی بھی مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کا اختیار مل گیا ہے۔

مالدیپ کے صدر کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب عدالت کی جانب سے حزب اختلاف کے ممبران کی رہائی کا حکم دیا گیا تو صدر نے اس ماننے سے انکار کر دیا اور سرکاری افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

حکومت نے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے صدر عبداللہ یامین کو گرفتار کرنے یا مواخذے کی کارروائی کے کسی حکم پر عمل درآمد نہ کریں۔

مزیدخبریں