اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانی حقوق کی پامالی اورجغرافیائی تبدیلی کی جا رہی ہیں جونا قابل قبول ہے،بھارتی افواج انسانی حقوق کے جرائم میں ملوث ہیں مقبوضہ کشمیرمیں ملٹری اور پیرا ملٹری ظلم وتشدت کئے جا رہے ہیں۔
ایوان صدر میں یوم کشمیر کی تقریب سے خطاب کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سیز فائر خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اسے بتاناچاہتے ہیں پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،افواج پاکستان اورپاکستانی قوم پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے،2016 میں بھارت نے 382 بار اور2017 میں بھارتی افواج نے سیزفائرمعاہدے کی 1800بارخلاف ورزیاں کیں معاہدے کی خلاف ورزیوں سے 52 شہری شہید ہوئے۔