کراچی : جنون بینڈ کے اہم رکن اور گٹارسٹ سلمان احمد نے پاکستانی پاپ انڈسٹری کے اہم گلوکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بڑی لائن اپ کی تیاری کر لی ہے۔
سلمان نے اپنے میڈٰیا انٹرویو میں بتایا کہ جنون بینڈ کی 25 اور آزادی البم کے 20 برس مکمل ہونے پر وہ شاندار پرفارمنس دیں گے جس کا شائقین کو کافی دیر سے انتظار تھا۔
انھوں نے بتایا کہ وہ برائن ، علی عظمت ، جنید کے بیٹوں ، ذوہیب اور دیگر گلوکاروں سے بات کر چکے ہیں ، ہم سب ایک مرتبہ پھر مداحوں کی خواہیش کو پورا کریں گے۔
انھوں نے بتایا جنون کلاسک کے حوالے سے برائن اور علی عظمت کو تیار کر لیا ہے ، ہم تینوں ایک مرتبہ پھر عوام کے سامنے پرفارم کریں گے۔