حسن علی ٹیم کیلئے کھیلتا ہے،جو کچھ ہوا وہ ماضی کا قصہ ہے، سرفرازاحمد

06:00 PM, 5 Feb, 2018

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے کہاہے کہ کھلاڑیوں پرجان بوجھ کر غصہ نہیں کرتا،کپتانی کا اپنا انداز ہے۔
ایک انٹرویو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو جاتا ہے،سینئرکھلاڑیوں کےلئے ٹیم میں کوئی مشکلات نہیں ہیں۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ حسن علی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے،میدان میں جو کچھ ہوا وہ ماضی کا قصہ ہے، ضرورت پڑی تو آئندہ بھی نمبر چار پر بیٹنگ کروں گا،کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی خوشی ہے۔

مزیدخبریں