دبئی بین الاقوامی ائر پورٹ نے دنیا کے تمام ائرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

12:30 PM, 5 Feb, 2018

ابو ظہبی : دبئی کو ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا ہے ۔ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ نے  مسافروں کی آمدورفت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیاہے ۔

دبئی ائرپورٹ آپریٹر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دبئی کے بین الااقوامی ائرپورٹ (1DXB)  پر 2017 کے دوران تقریباَ88.2 ملین تقریباََ (88,242,099 افراد) مسافروں  آمدورفت ہوئی ۔جس کے بعد دبئی ائرپورٹ کو  مسلسل چوتھے سال دنیا کے تمام  ائر پورٹس میں اول نمبر رہنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 2017 کے دوران ہر ماہ اوسطاََ 7۔35 ملین مسافروں کی آمد ورفت ہوئی ۔ جس میں جنوری ، جولائی اور اگست میں یہ شرح 8 ملین تک  بھی پہنچی ۔ مسافروں کے بڑھنے کی شرح 2016 کے مقابلے میں 5.5 فیصد رہی ہے ۔ 2016 میں  دبئی بین الاقوامی ائرپورٹ پر مسافروں کی آمدورفت 83،654،250 افراد رہی ۔دبئی بین الااقوامی ائرپورٹ پر بھارتی شہریوں کی آمد ورفت سب سے زیادہ رہی جن کی تعداد 12،060،435 رہی ۔ برطانیہ نے 6،466،404 مسافروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔جبکہ سعودی عرب 6،364،598 مسافروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہاہے ۔

مزیدخبریں