فیصل آباد: وزیرقانون پنجاب رانا ثنا نے کہاہےکہ جوجہاں سےگاڑی خریدےگا،وہیں پرنمبرملےگا۔فیصل آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےراناثناءاللہ کاکہناتھاکہ ڈیلرزوہیکل سسٹم کاآغاز کردیاہے۔ گاڑی،موٹرسائیکل خریدتےوقت ہی رجسٹریشن ہوگی۔ راناثناءاللہ نے امیدظاہرکی کہ اس سسٹم سےشہریوں کولوٹنےکاسلسلہ ختم ہوجائیگا۔
راناثناءاللہ نے مزید بتایاکہ اس سسٹم کے تحت گاڑیاں یاموٹرسائیکل خریدنے والوں کو ایپلائڈ فور رجسٹریشن کی پلیٹ لگاکرگاڑی نہیں چلانا ہوگی اور انھیں خریدکے فورا بعد ہی نمبر مل جائےگا۔