برفانی تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

چترال : چترال میں برف باری کئی افراد کی موت کا باعث بن گئی، برفانی تودے گرنے سے چترال اسکاوٹس کے ایک جوان سمیت 13 افراد لقمہ اجل بن گئے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، خراب موسم کی وجہ سے امدای سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

07:48 PM, 5 Feb, 2017

چترال : چترال میں برف باری کئی افراد کی موت کا باعث بن گئی، برفانی تودے گرنے سے چترال اسکاوٹس کے ایک جوان سمیت 13 افراد لقمہ اجل بن گئے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، خراب موسم کی وجہ سے امدای سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔چترال میں برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے، شیر شال گاؤں میں 10 گھر ملیا میٹ ہوگئے، 5 خواتین اور 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ ارندوگول میں برفانی تودہ چیک پوسٹ کے اوپر آن گرا، جس کے نتیجے میں چترال اسکاؤٹس کا ایک جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راستوں کی بندش سے ریسکیو کے عمل میں تاخیر ہوئی، ادھر شیر شال کے ناظم نے ناقص انتظامات کا پول کھول دیا، الرٹ جاری ہونے کے باوجود ٹینٹ مہیا نہیں ہوسکے۔دوسری جانب آرمی چیف اور وزیراعظم کی ہدایات پر امدادی سرگرمیاں تیز کردیں گئیں۔

مزیدخبریں