قطری شہزادوں کا ایک اور وفد شکار کرنے کیلئے تھرپارکر پہنچ گیا

04:55 PM, 5 Feb, 2017

تھر پارکر : تلور اور ہرن کے شکار کیلئے قطری شہزادے کا بیس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تھر پہنچ گیا۔ نایاب نسل کے تلور اور ہرن کے شکار کیلئے قطر کے شہزادے شیخ فہد عبدالرحمان شکار کے لئے تھر پہنچے ہیں، جہاں وہ ڈیپلو میں آج سے اٹھائیس فروری تک تلور اور ہرن کا شکار کریں گے.

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں جب سے قطر سے خطوط آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو وفاقی حکومت نے بھی قطری شہزادوں کے شوق کے سامنے سرخم کردیا ہے۔ شکار کے شوقین قطری شہزادے ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، ایک اور قطری شہزادہ شیخ فہد عبدالرحمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھر پہنچ گیا، جنہوں نے تحصیل ڈیپلو میں خیمے لگادئیے ہیں۔ جہاں وہ پانچ سے 28 فروری تک اپنے اعلیٰ نسل کے 10 سے زائد بازوںکے ساتھ نایاب نسل کے مہمان پرندوں کا شکار کریں.

مزیدخبریں