لندن: ایک نئی ہونیوالی تحقیق کے مطابق ان والدین کو عارضہ قلب لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جن کے دو یا اس سے زائد بچے ہوتے ہیں۔ تحقیق میں اس بات کا ذکر بھی کیا گیا کہ وہ والدین زیادہ خوش رہتے ہیں جن کے ہاں ایک بچہ ہوتا ہے۔ گھر میں ایک بچہ ماں اور باپ دونوں کیلئے پریشانی کا باعث نہیں بنتا اور نہ ہی ایسے والدین کو معاشی حوالے سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر بچوں کی تعداد زیادہ ہو تو یہ والدین کیلئے معاشی اور سماجی دباؤ کا باعث بھی بنتی ہے۔ جس کی وجہ دونوں میاں اور بیوی ذہنی تناؤ کا شکار رہنا شروع ہو جاتے ہیں جو ان کی صحت پر بُرا اثر ڈالتا ہے۔ چینی محقق نے 5 لاکھ والدین کی روزمرہ کی زندگی کے حوالے سے جائزہ لیا جس میں دیکھا گیا کہ ان والدین کی عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی تعداد کم تھی جن کا ایک بچہ تھا کیونکہ ان پر کوئی معاشی اور سماجی دباؤ نہیں تھا جبکہ ان کی نسبت دو یا اس سے زائد بچوں کے والدین میں یہ بیماری زیادہ پائی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں