کوئٹہ: کاہان کے علاقے سوراپ میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلو میں کاہان کے علاقے سوراپ میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ چھاپے کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 149 راکٹ فیوز اور 152 اینٹی ائیرکرافٹ گن کے علاوہ خودکار ہتھیار اور بارود بھی شامل ہے۔