پولیس آفیسر کے گھر قتل ہونے والی خاتون ایس پی اقبال ٹاون کی اہلیہ نکلیں،قتل کا انکشاف

03:27 PM, 5 Feb, 2017

 پولیس آفیسر کے گھر قتل ہونے والی خاتون ایس پی اقبال ٹاون کی اہلیہ نکلیں،قتل کا انکشاف

فیصل آباد: افسران کی سر کا ری رہائش گاجی آر او ون میں پولیس افسر کے گھر ہلاک ہونیوالی خاتون ایس پی اقبال ٹاﺅن کی اہلیہ نکلی ‘تشدد کرکے قتل کرنے کا انکشاف ، لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کردیاقتل یا خود کشی پولیس کے علیٰ افسران نے  تحقیقات کا حکم دےدیا آن لائن کے مطابق گزشتہ روز جی او آر ون میں رہائش پذیر ایس پی اقبال ٹاﺅن بقاءمحمد بگٹی کی اہلیہ23سالہ شان بی بی دختر لال محمدکوشدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا تھا ۔

جہاں وہ دوران علاج چل بسی تھی ‘ذرائع کے مطابق ایس پی اقبال ٹاﺅن بقاءمحمد بگٹی کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ نے خود کشی کی ہے جبکہ لواحقین نے رحیم یار خان میں پوسٹ مارٹم کروارہے ہیں اس حوالے سے اعلیٰ پولیس افسران بھی واقعے کی انکوائری کررہے ہیں ۔ آن لائن کے مطابق قبل ازیں پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون شان بی بی دختر  لال محمد کے بار میں بتایا تھا کہ وہ گھر یلو ملازمہ ہے اور وہ کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کر دماغ میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگئی ،مقتولہ کی لانعش کا پوسٹ مارٹم بھی نہ کرایا گیا ،آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ ایس پی اقبال ٹاﺅن فیصل آباد بقاءمحمد بگٹی کی اہلیہ تھی جسے شدید تشدد کرکے زخمی کیا گیا بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی ،جبکہ پویس افسران اس واقعہ کو دبانے کےلئے خود کشی اقرار دےتے ہوئے مقتو لہ کو گھریلو ملازمہ بتاتے رہے،

مزیدخبریں