اسلام آباد : پاکستان میں اس وقت 17 ہزار 224 ایڈز کے مریض ہیں جن میں سے 8 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں ۔ آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب میں 6ہزار 803 ایڈز ایڈز کے مریض ہیں جس میں سے 3 ہزار 741 مریض زیر علاج ہیں سندھ میں 5 ہزار 646 ایڈز کے مریض ہیں جس میں سے 2 ہزار 257 مریض زیر علاج ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 550 ایڈز کے مریض ہیں جس میں سے 917 زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 526 ایڈز کے مریض ہیں جس میں سے 303 مریض زیر علاج ہیں وفاق میں 2 ہزار 164 ایڈز کے مریض ہیں جس میں سے 754 زیر علاج ہیں اور فاٹا میں 535 ایڈز کے مریض ہیں جن میں سے 431 مریض زیر علاج ہیں ۔