سنی لیون بھی ماہرہ خان کی مداح نکلیں

02:39 PM, 5 Feb, 2017

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رئیس کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم کی پروموشن کے لئے بھارت تو نہ جا سکیں تاہم وہ سوشل میڈیا اور وڈیو کالز کے ذریعے فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز بھی ماہرہ خان ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم کی پروموشن کر رہی تھیں جہاں شاہ رخ خان اور فلم میں آئٹم سانگ کرنے والی سنی لیون کے ساتھ رئیس کی پوری ٹیم موجود تھی۔

اس موقع پر سنی لیون کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہت ہی میٹھی انسان ہیں اور میں ان کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ ماہرہ سنی لیون کی جانب سے اپنی تعریف سن کر خاموش نہ رہ سکیں اور کہا کہ انہیں بھی سنی لیون کا “بے بی ڈول” گانا بہت پسند ہے۔

سنی سے جب پہلی بار ملی ان سے خوب باتیں بھی کی تھیں۔ ماہرہ نے کہا کہ سنی لیون بھی بہت اچھی اور خوبصورت انسان ہیں جبکہ فلم رئیس میں “لیلا میں لیلا” گانے میں پرفارمنس میں وہ جتنی بہتر لگیں اس سے پہلے وہ اتنی اچھی کبھی نہیں لگیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں