الخلیل: 92سالہ فلسطینی شخص ہاں بیٹٰی کی پیدائش

01:05 PM, 5 Feb, 2017

الخلیل:فلسطین میں ایک معمر شہری کے ہاں بیٹی کی پیدائش نے عام لوگوں ہی کو نہیں بلکہ طبی ماہرین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ بچی کے والد کی عمر 92 سال اور والدہ کی 42 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نو مولودہ کے والد 92 سالہ الحاج محمود العدم کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے
انہوں نے بچی کا نام تمارا رکھا اور کہا ہے کہ وہ قدرت کے اس عظیم تحفے پر خود بھی حیران ہیں۔ الحاج محمود العدم نے بتایا کہ ان کے پہلے بھی آٹھ بیٹیاں اور پانچ بیٹے ہیں۔ اللہ نے ان میں ایک اور بچی کا اس وقت اضافہ کیا جب انہیں اس کی کوئی امید نہیں تھی۔ یہ اللہ کی مشیت، قدرت کاملہ کی دلیل اور ہمارے لیے سرپرائز ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈھلتی عمر کے ساتھ مردوں میں بچوں کی پیدائش کی صلاحیت کم سے کم تر ہوتی جاتی ہے۔ مردوں میں بچے پیدا کرنے کے جراثیم اچھی صحت سے مشروط ہیں مگر بڑھاپے میں اچھی خوراک بھی بچے پیدا کرنے میں معاون نہیں ہو سکتی۔

مزیدخبریں