پاکستان کول کیمیکل کی بڑی صنعت بن سکتا ہے، جاپانی ماہرین

پاکستان کول کیمیکل کی بڑی صنعت بن سکتا ہے، جاپانی ماہرین

کراچی :کوئلے کے بھاری ذخائر کی وجہ سے پاکستان کول کیمیکل کی بڑی صنعت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاپانی ماہرین نے تھر کوئلے کے جدید اور متبادل استعمال پر منعقدہ سمپوزیم میں رائے پیش کردی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ نے کوئلے کے متبادل استعمال پر جاپانی ادارے نیو انرجی انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے سمپوزیم کا انعقاد کیا۔
سمپوزیم میں پاکستانی اور جاپانی ماہرین نے تھر کول کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسکے متبادل استعمال پر تحقیقی مکالمے پیش کئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ل کیمیکل پر توجہ دے کر اس شعبے میں دنیا کا بڑا صنعتی ملک بن سکتا ہے۔ کوئلے کی گیسی فیکیشن اور پی وی سی ، میتھانول ، اولے فن اور دیگر کیمیکل تیار کرسکتا ہے۔