مکہ مکرمہ: امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر سعود الشریم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں میں بیداری اور شعور کے فروغ میں مدد کی وہیں اس کا انتہائی تباہ کن پہلو یہ ہے کہ اس نے اسلامی اور معاشرتی اقدار کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔ الشیخ الشریم نے کہا کہ جدید ابلاغ نے دنیا کو ایک بستی میں تبدیل کیا مگر سوشل میڈیا کا ایک غیر سماجی پہلو ہے ۔
اس پہلو نے نئی نسل کے دل و دماغ اور ہر چیز پر منفی اثرات ڈالے اور ہم اپنی دینی اور معاشرتی روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلمان تقویٰ اختیار کریں ، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں زندگی گزارنے کو اپنا شعار بنائیں۔