کراچی کا پل جو موت کے کنویں کی شکل اختیار کر گیاہے

08:11 AM, 5 Feb, 2017

کراچی: ماری پور روڈ پر پیدل چلنے والون کی سہولت کے لیئے بنا یا جانے والا پل اب ایک  موت کی کنویں کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔

سڑک پر بے شمار ٹریفک حادثات کے بعد کراچی انتظامیہ نے اوور ہیڈ برج بنایا تھا ،لیکن یہاں بالائی گزر گاہ ہی کسی بھی وقت حادثوں کا سبب بن سکتی ہے۔

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر قائم پیڈسٹرین برج سے گزرنا گویا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے لیکن بیچارے شہریوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

باالائی گزرگاہ کو قائم رکھنے کیلئے اسے تاروں سے باندھ دیا گیا ہے، جیسے ہی کوئی قدم رکھے تو پورا پل جھولنے لگتا ہے۔

مزیدخبریں