نوشکی میں پھنسے ہوئے تمام افراد کو بچا لیا گیا: آئی ایس پی آر

08:00 AM, 5 Feb, 2017

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے بٹی کے قریب بارش اور برف باری میں پھنسے باراتیوں پتا لگا کے بعد  تمام باراتیوں کو بچالیا گیا، دولھا دلہن سمیت 44باراتی گزشتہ شب دالبندین سے نوشکی آتے ہوئے طوفان کی لپیٹ میں آگئے تھے۔

سردی کی وجہ سے ایک بچہ دم توڑ گیا، باقی رات بھر ٹھنڈ سے ٹھٹھرتے رہے، برف، کیچڑ اور دلدل کی وجہ سے گاڑیوں کا پہنچنا ممکن نہ تھا۔

ایف سی کی ٹیمیں پیدل متاثرین تک پہنچ کر متاثرہ مقام سے نکال کر لائیں، پی ڈی ایم کے مطابق متاثرین کو محفوظ مقام پر کھانا اور طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی بلوچستان کا چاغی کے علاقے ڈھاک میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،زیادہ تر متاثرین کو نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرین کو طبی امداد سمیت فوری ریلیف فراہم کیا گیا،کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی ذاتی طور پر امدادی کوششوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آرنے یہ بھی بتایا ہے کہ آرمی چیف کا ریسکیو کا کام مکمل ہونے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں