کراچی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ، نیپرا کی جانب سے فی یونٹ 20 پیسے بڑھانے کی منظوری

08:57 PM, 5 Dec, 2024

کراچی :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 20 پیسے کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔
 

مزیدخبریں