جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 خوارج ہلاک، 2 گرفتار

08:41 PM, 5 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

   راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دو علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران آٹھ خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد خان محمد عرف خورئے کو ہلاک کر دیا گیا، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ دو دیگر خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

 اسی دوران لکی مروت میں بھی ایک آپریشن کیا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ خوارج مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں