اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، اور ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فیصل واوڈا نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کی گئی، اور ان کے کردار کو اب بہتر طور پر سمجھا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ضروری ہے تاکہ سیاسی اختلافات انتشار میں نہ بدلیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ان کی ملاقات میں مدارس کے بل اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔