سونا پھر مہنگا! فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

سونا پھر مہنگا! فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ آج 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 2,75,700 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد نئی قیمت 2,36,368 روپے ہوگئی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 2,645 ڈالر ہوگئی، جس کا اثر مقامی سطح پر بھی نظر آیا۔


ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی معیشت اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہوا ہے۔