ایشیائی ترقیاتی بینک کا این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاور ٹرانسمیشن منصوبوں میں تعاون پر زور

05:50 PM, 5 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وفد نے این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا، جس میں دونوں اداروں نے پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ اور قسط 4 کے انویسٹمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے کامیاب نفاذ کے لیے مستقبل میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اے ڈی بی کے وفد میں ڈائریکٹر انرجی سیکٹر جونہو ہوانگ، سینئر پروجیکٹ آفیسر احتشام خٹک اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں، جبکہ این ٹی ڈی سی کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد وسیم یونس نے قیادت فراہم کی۔ اے ڈی بی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ این ٹی ڈی سی کے ساتھ مل کر ان منصوبوں پر مزید کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ان منصوبوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں