عمر ایوب خان اور راجا بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار کر لیا گیا

عمر ایوب خان اور راجا بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی: قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر نگرانی ہوئی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شیخ رشید، راجا بشارت، اسد شفیق اور زرتاج گل سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

سماعت کے بعد جب عمر ایوب اور راجا بشارت جیل سے باہر نکلے تو انہیں فوراً گرفتار کر لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں