9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

04:49 PM, 5 Dec, 2024

راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیرصدارت 9 مئی کے حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر صحت جرم سے انکار کیا۔

مقدمے میں 143 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دلائل دیے گئے، جس میں عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں