تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بلاوائیو: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کی ترجیح دی ہے۔

پاکستان ٹیم میں اس میچ کے لیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سیریز کے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آخری میچ میں شامل نہیں کیا گیا  تاہم  ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس ،  قاسم اکرماور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں  میں کپتان سلمان علی آغا ، صاحبزادہ فرحان ، عمیر بن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ، قاسم اکرم ، عرفات منہاس ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، محمد حسنین اور سفیان مقیم ہیں۔

پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، اور اس آخری میچ کے نتائج پر سیریز کا اختتام ہوگا۔

مصنف کے بارے میں