خیبر: سرکاری سکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

خیبر: سرکاری سکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

خیبر: باڑہ کے علاقے برقمبر خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری سکول کے ٹیچر روح الامین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق روح الامین اپنے گھر سے سکول جانے کے لیے موٹر سائیکل پر روانہ ہوئے تھے کہ جب وہ سکول کے قریب پہنچے، تو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان نے مقتول کی موٹر سائیکل بھی چھین لی۔

واقعہ کے خلاف سکول کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مصنف کے بارے میں