پنجاب: پرائیویٹ ورکشاپس کی جدید کاری کے لیے حکومتی اقدام

پنجاب: پرائیویٹ ورکشاپس کی جدید کاری کے لیے حکومتی اقدام

لاہور: سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کی ورکشاپس کی جدید کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ پرائیویٹ ورکشاپس کو جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران طے پایا کہ پہلے مرحلے میں 50 ورکشاپس کو جدید مشینری اور آلات فراہم کیے جائیں گے، جس کے لیے پنجاب حکومت 80 فیصد بلا سود قرضہ فراہم کرے گی، اور ورکشاپ مالک کو صرف 20 فیصد رقم ادا کرنا ہوگی۔

اس فیصلے کے تحت ورکشاپس کو گاڑیوں کی فٹنس کی سرٹیفیکیشن دینے کی اجازت ملے گی۔ مزید یہ کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی گاڑیوں کی فٹنس کی تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی شامل ہے کہ لاہور کے باہر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اور 50 ہزار بسوں کو لاہور سے باہر چیک کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں