چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس میں ڈیڈ لاک برقرار، کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس میں ڈیڈ لاک برقرار، کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر آج متوقع فیصلہ نہ ہو سکا، اور اجلاس بغیر نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس میں شریک ہوئے تھے، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ڈیڈ لاک برقرار رہا اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اس اجلاس میں محسن نقوی نے اپنا مؤقف پیش کیا، جبکہ بیک ڈور مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بھارتی بورڈ نے پارٹنرشپ فارمولے پر فیصلہ نہیں دیا، اور ذرائع کے مطابق اگر افہام و تفہیم نہ ہوئی تو آئندہ میٹنگ میں ووٹنگ ہوگی۔

اجلاس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا، اور جے شاہ نے اسے صرف تعارفی نشست قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں