ماہرہ خان نے اپنی عمر اور ذہنی صحت کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے

ماہرہ خان نے اپنی عمر اور ذہنی صحت کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں اپنی عمر اور ذہنی صحت کے بارے میں اہم باتیں کیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد 40 سال کی ہو جائیں گی، لیکن وہ آج بھی اپنے 30 سال کی عمر کو یاد کرتی ہیں اور افسوس کرتی ہیں کہ اس وقت انہیں اپنی صحت کا بہتر خیال رکھنا چاہیے تھا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والوں کو فوراً ڈاکٹر سے مدد لینی چاہیے اور اس پر بات کرنے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے، نہ کہ شرمندگی کی بات، اور اس کا علاج ممکن ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل سے نکلنے میں ان کی ادویات، ماہرین کی مدد، اور اہل خانہ اور دوستوں کا تعاون اہم رہا۔

مصنف کے بارے میں