انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز ظاہر کر دیا

03:16 PM, 5 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی فٹنس کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

انوشکا نے بتایا کہ ویرات اپنی صحت کے حوالے سے بہت سخت ہیں اور اپنے طرزِ زندگی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

ایک ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ ویرات ہمیشہ صاف ستھری غذا کھاتے ہیں اور جنک فوڈ یا میٹھے مشروبات سے دور رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ ویرات نے گزشتہ 10 سالوں میں بٹر چکن نہیں کھایا؟"

انوشکا کا کہنا تھا کہ ویرات 8 گھنٹے کی نیند اور سخت ٹریننگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، جو ان کی اچھی کارکردگی کی کلید ہیں۔ ان کا طرزِ زندگی انہیں عالمی معیار کا کھلاڑی بناتا ہے اور دوسروں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت ثابت ہوتا ہے۔

مزیدخبریں