صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا

صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے واپس کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صدر نے حالیہ دنوں میں مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات اٹھا کر واپس بھجوا دیا ہے۔ اس کے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے، جس کا امکان آئندہ ہفتے ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے اس مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل کو دوبارہ پیش کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات میں صدر کے دستخط نہ کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کسی بھی تعاون کو مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں