شام میں امن کے قیام کے بغیر علاقائی استحکام ممکن نہیں: ممتاز زہرا بلوچ

02:54 PM, 5 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ شام میں امن کا قیام علاقائی استحکام کے لیے لازمی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے ون واٹر سمٹ میں شرکت کرتے ہوئے آبی تنازعات کے حل کے لیے علاقائی تعاون اور ڈیٹا شیئرنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اسرائیل کی فلسطینیوں پر جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ قرارداد میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جسے پاکستان نے خوش آمدید کہا۔

پاکستانی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے

مزیدخبریں