بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ ڈالرز سے بڑھ گئی

بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ ڈالرز سے بڑھ گئی

کیلیفورنیا:دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ ڈالرز سے زائد ہوگئی ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار ڈالرز (تقریباً 2 کروڑ 85 لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب ہے۔ 2024 کے آغاز سے اس کی قیمت میں 140 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور امریکی صدارتی انتخابات کے بعد اس میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے اور پال ایٹکنز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد ہوا، جنہوں نے کرپٹو کرنسیوں کے حوالے سے نرم پالیسیوں کی حمایت کی تھی۔ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ کرپٹو کرنسیوں کو فروغ دیں گے اور امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر کا انحصار اب امریکی پالیسیوں پر ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یو ایس فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل نے بٹ کوائن کو سونے کے ہم منصب کے طور پر بیان کیا، جس سے اس کی مارکیٹ میں مزید پذیرائی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں