لاہور : لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ جہلم، سرائے عالمگیر، ننکانہ صاحب، جلالپور بھٹیاں، کالا باغ، گجرات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے آئے۔ اس کے علاوہ وزیر آباد، چنیوٹ، شاہ کوٹ، بھلوال اور خانقاہ ڈوگراں میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 15 کلومیٹر تھی۔ اس کے علاوہ، میرپور آزاد کشمیر کے نواحی علاقوں جاتلاں، کھڑی شریف، چکسواری اور اسلام گڑھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں، لیکن لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔