اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنا ن میں وحشیانہ بمباری جاری

11:14 AM, 5 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ  :  اسرائیلی فوج کی غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر بمباری اور فائرنگ سے 24 گھنٹوں میں 62 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ فائرنگ سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگنے کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، اسرائیلی فوج کی بمباری سے کیمپ میں شدید تباہی ہوئی، اور بے گھر افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مقامی حکام کے مطابق، غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بمباری میں شہداء کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیل نے لبنان میں بھی فضائی حملے جاری رکھے ہیں، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی  کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع، اسرائیل کاٹز نے کہا کہ حماس پر بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں غزہ میں جنگ بندی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں اور اسرائیل امید کرتا ہے کہ آئندہ مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق ہو جائے گا۔

مزیدخبریں