بیجنگ : چینی ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ "سالٹ ٹائی فون" نامی چینی ہیکنگ گروپ نے امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کرنے کے لیے سائبر جاسوسی مہم چلائی۔
امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دنیا بھر میں درجنوں کمپنیاں ہیکرز کے حملوں کا شکار ہوئی ہیں، جن میں صرف امریکی ریاست میں 8 ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کمپنیز بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اس چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنے کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے۔
اس سے قبل مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے انکشاف کیا تھا کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ اس مہم کے نتیجے میں 7 چینی شہریوں پر مقدمات درج کیے گئے تھے، جن پر الزام تھا کہ وہ 14 برسوں تک امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک وسیع مہم کا حصہ رہے۔