پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کا راج

11:02 AM, 5 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زہریلی ہواؤں کا راج برقرار ہے، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 192 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہر دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔ کراچی میں اے کیو آئی 182 تھا، جس کی وجہ سے شہر قائد دنیا کے پانچویں سب سے آلودہ شہر بن گیا۔

اسی طرح ملتان میں فضائی آلودگی کی شرح 267، پشاور میں 220، فیصل آباد میں 180 اور اسلام آباد میں 162 ریکارڈ کی گئی۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ فضا بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی رہی، جہاں اے کیو آئی 289 تک پہنچ گیا۔ بھارتی شہر کولکتہ 222 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے دوسرے سب سے آلودہ شہر کے طور پر سامنے آیا۔

مزیدخبریں