بلاوائیو : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور وہ اس سیریز کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
قومی ٹیم نے اس میچ میں بنچ اسٹرینتھ کو چیک کرنے کے لیے چار تبدیلیاں کی ہیں، جس کا مقصد تمام کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا، جس میں اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر حارث رؤف، سپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔
نئی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ یہ میچ پاکستان کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو آزمانے اور سیریز میں مکمل برتری حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔