پیرس: فرانس کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کر دیا۔ مشیل بارنیئر صرف تین ماہ کے مختصر عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔
پارلیمنٹ کے 331 اراکین نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا، جن میں بائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان شامل تھے۔ وزیراعظم بارنیئر نے اسمبلی کی منظوری کے بغیر خصوصی اختیارات کے تحت بجٹ نافذ کیا، جسے پارلیمنٹ نے غیر آئینی قرار دیا۔ اس اقدام کے باعث ان کی معزولی کا فیصلہ کیا گیا۔
مشیل بارنیئر کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے تین ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ یاد رہے کہ فرانس میں آخری بار 1962 میں تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا خاتمہ ہوا تھا، اس بار بھی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔