بانی پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

11:22 PM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:بانی پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔بانی پاکستان تحریک انصاف   نے ای سی پی سے نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے کی درخواست فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو کل سنایا جائے گا۔


عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے، 13ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2022ء سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لے کر لاہور ہائی کورٹ میں کیس چلانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں