جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

10:35 PM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے  میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنوبی وزیرستان کے علاقے   سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی شہید ہوگئے۔ ضلع چارسدہ کے رہائشی 26 سالہ سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانہ کا موثر انداز میں پتہ لگایا۔علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

مزیدخبریں