گیس مزید مہنگی ہوگی یا نہیں، فیصلہ گیارہ دسمبر کو ہوگا

08:50 PM, 5 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:گیس مزید مہنگی ہوگی یا نہیں، فیصلہ گیارہ دسمبر کو ہوگا۔ سوئی ناردرن  نے اوگرا کو گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔سوئی ناردرن نے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے اور قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے مانگا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ درخواست 24-2023 کی ریونیو ضروریات میں کمی پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی۔ سوئی ناردرن کا کہنا تھا کہ مالی سال 24-2023 کےلیے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے ریونیو کمی کا تخمینہ ہے۔


سوئی ناردرن کی درخواست میں کہا گیا کہ گیس کی قیمت 2 ہزار 961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔ سوئی ناردرن کے مطابق گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

سوئی ناردرن نے یہ بھی کہا کہ درخواست میں بقایاجات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔ روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں